ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

image

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک پہنچ گئی۔

دال ماش کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 77 پیسے تک کا اضافہ ہوا جبکہ فی درجن انڈے 7 روپے 19 پیسے مہنگے ہوئے۔ برانڈڈ گھی فی کلو 21 روپے تک مہنگا ہوا اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا۔ دال مونگ 9 روپے 2 پیسے مہنگی ہوئی۔

5 لیٹر کوکنگ آئل ایک ہفتے میں 122 روپے تک مہنگا ہوا اور 5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت 2 ہزار 770 روپے تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.