5.6شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے ،ہرطرف خوف وہراس

image

منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک)فلپائن کے جنوبی صوبہ داوا ڈیل سور میں سہ پہر کے وقت 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔فلپائن کے انسٹیٹیوٹ برائے آتش فشانی و زلزلہ پیمائی نے پیر کے روز بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 23 منٹ(دوپہر 1 بجکر 23 منٹ پاکستانی وقت)پر آنیوالے زلزلے کی گہرائی 6 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز میگسیسے قصبہ سے تقریبا 11 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ ٹیکٹونک زلزلے کے باعث آفٹر شاکس آئینگے جن سے نقصان ہو سکتا ہے۔27 جولائی کو فلپائن کے مرکزی جزیرے لوزون میں 7 شدت کے زلزلے کے باعث 10 افراد ہلاک اور 394 زخمی ہو گئے تھے۔ بحرالکاہل میں حلقہ آتش کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.