کاغذات نامزدگی کیا جمع ہوئے عمران خان کے تمام ظاہر و پوشیدہ اثاثوں کی تہلکہ انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

image

 فیصل آباد(نیوز ایجنسی) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 کے ضمنی انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نےمجموعی طور پر 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495 روپے کے اثاثے ظاہر کیے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی اور بنی گالا میں ایک گھر موجود ہے ۔عمران خان کی ملکیت میں 2 لاکھ مالیت کی 4 بکریاں بھی موجود ہیں تاہم دونوں میاں بیوی کے پاس زیورات اور گاڑی ہونے کے خانے میں کچھ نہیں ظاہر کیا گیا جب کہ عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری بھی نہیں ہے۔وراثت میں ملنے والے 2 گھر، بھکر میں 228 کنال زمین ظاہر کی گئی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ، ایک کمرشل پلاٹ اور 14 لاکھ کرائے کی مد میں آمدن ظاہر کی گئی ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.