پی ٹی آئی سینیٹرز کی شہباز گل سے جیل میں ملاقات: تشدد پر اظہار تشویش

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر شبلی فراز ، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹرعبدالقادر ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر سردار گردیپ سنگھ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ان کی خیریت دریافت کی۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وہ تمام تر صورتحال سے پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا، ان سے ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.