پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان  انفراسٹرکچر سے متعلق بڑا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  اور عالمی بینک کے درمیان شہری نقل و حرکت، شہری انتظام اور خدمات کی فراہمی، پانی کی فراہمی اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبوں کے لیے 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا ہے۔

معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے دستخط کیے جبکہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر پیچامتھو ایلن گوین نے دستخط کیے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے  جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی عالمی بینک کے ساتھ معاہدے پر دستخط  کے موقع پر موجود تھے۔

ورلڈبینک کاپاکستان کی بجٹ سپورٹ سےمتعلق امدادبحال کرنےکافیصلہاعلامیہ کے مطابق ییلو موبیلٹی لائن پراجیکٹ کراچی کے لیے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، کراچی پانی و نکاسی بورڈ کی مالی اور آپریشنل مدد اور صاف پانی کی فراہمی کے لیےچار کروڑ ڈالر ، کراچی کے لیےمسابقت اینڈ لائیو ایبل سٹی پراجیکٹ کے لئے 23 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

اس پراجیکٹ کے مدنظر کراچی میں کاروبار اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے سازگار حالات فراہم ہوں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.