ترقیاتی کاموں سے متعلق کسی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

لاہور: (26 جنوری 2020) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔ ارکان نے حلقے کے سماجی وترقیاتی مسائل کے حل میں رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی کاموں سے متعلق کسی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ افراتفری پھیلا کر انتظامی تبدیلیوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوامی رابطے جاری رکھیں۔ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں۔ جبکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ارکان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت میں آئے ہیں۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا۔ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے منشور کا بنیادی مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے۔ منظم مافیا حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے۔ ایسے عناصر مذموم مقاصد کیلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.