علی عظمت کا الزام،علی ظفر کا ویڈیو بیان

پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ترانہ” تیار ہو” شائقین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا اور اکثریت  علی ظفر کے گائے گئے پرانے ترانوں کوزیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔

گزشتہ روزاس سیزن کا ترانہ” تیار ہو” کے سنگرعلی عظمت سے ایک نجی ٹی وی کے شو کے میزبان کے پو چھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس گانے کے ردعمل میں دو چار چیزیں ملوث تھیں، حریف فنکاروں نے بلاگر ز کو پیسے دے کر تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔

علی عظمت کہتے ہیں کہ ایک “rival artist” نے کچھ bloggers کے ذریعے ہمارے Psl ترانے پر تنقید کروای۔۔۔#PSL2020 #alizafar #aliazmat#HLP pic.twitter.com/9wVI2N203W

— Waseem Badami (@WaseemBadami) February 21, 2020

 علی عظمت کے اس الزام کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پی ایس ایل کے پہلے، دوسرے اور تیسرے ایڈیشن کے لئے کامیاب ترانے دینے والے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے تنقید کرنے والوں کو مفید مشورہ دے دیا۔

Zindagi me koi masla ho. #bhaeehazirhai pic.twitter.com/WgBzZgRo2u

— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 21, 2020

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو ، بھائی حاضر ہے۔

ویڈیو میں علی ظفر کا کہناہے کہ اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو، چاہے وہ کوئی بھی سماجی ، ازدواجی ، کاروباری ہی کیوں نہ ہو اس کے ذمہ دار آپ با لکل  نہیں ہیں بلکہ میں ہوں کیونکہ میں اتنا طاقتور ہوں کہ میرے لئے تو بڑے بڑے بلاگرز کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونے والی پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب سے شائقین کرکٹ زیادہ محظوظ نہ ہوسکے اور علی ظفر کے گائے پرانے  ترانے سیٹی بجے گی کو یاد کرتے رہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.