علی عظمت کی علی ظفر کےگانے میں شامل ہونےکی خواہش

گلوکارعلی عظمت نے کہا ہے کہ علی ظفرمیرادوست ہےچھوٹےبھائیوں کی طرح ہے میں توکہتا ہوں علی ظفر10 گانےاوربنائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار علی عظمت نے کہا ہے کہ میں اپنے ڈانس کی وڈیو علی ظفر کو بناکر بھیجوں گاتاکہ وہ وڈیو گانے میں رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے آفیشلزنے بتایا کہ کچھ بلاگرز ہیں جوگانے پرتنقید کررہے ہیں لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتاکہ اس مہم کے پیچھے علی ظفر ہیں یانہیں۔

علی عظمت کا کہنا تھا کہ گانے سے متعلق ساراتنازع بنایا گیاہے، مجھے دکھ ہوا کہ علی ظفر کا گاناچلانے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی۔

اس سے قبل گلوکار علی عظمت انسٹاگرام پر پی ایس ایل 5 کے آفیشل گانے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہر سال پاکستان سپر لیگ کا گانا جاری کیا جاتا ہے، جس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کا موازنہ گزشتہ گانوں سے کیا جائے۔

گلوکار نے کہا کہ ہمیں بطور قوم ہر اس موقع پر بننے والے ہر گانے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ہمیں ہر فنکار کے گانے کاخیر مقدم کرنا چاہیئے جو اپنے گانے کے ذریعے کرکٹ اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.