کورونا وائرس: سندھ بھر میں تعلیمی ادارےکل اور پرسوں بند رہیں گے

صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے  27 اور 28 فروری کو بند رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رہیں گے۔

پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے،  چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دو مریضوں کی تشخیص کی ہے ، اور کہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی نوجوان روز قبل ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے کراچی پہنچا ہے۔

حفاظتی انتظامات کے تحت متاثرہ شخص کے اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں بھی مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین نےنے کرونا وائرس  کے مریض کے بارے میں کہا ہے کہ چار گھنٹے بعد آنے والے ٹیسٹوں کی روشنی میں حتمی رائے دی جاسکے گی۔

واضح رہے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کہ وجہ سے کیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.