نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کرونا کے باعث دم توڑ گئے

ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا وائرس سے دم توڑ گئے، مصطفی کمال پاشا گذشتہ 13روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

جنوبی پنجاب کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا میں گذشتہ ماہ کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت بگڑنے پر انہیں کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں پر وہ 13 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑ دیا تھا جس کے باعث وہ دم توڑ گئے۔

ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا معروف سرجن تھے، کرونا کے مریض بڑھنے پر انہوں نے دفتری امور کو چھوڑ کر اپنی ڈیوٹی وارڈ میں لگوالی تھی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں صفحہ اول کے سپاہی تھے، حکومت مصطفی کمال پاشا کی کرونا کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات کو سراہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر مصطفی کمال پاشا کی پیشہ وارانہ خدمات اور صلاحتیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر تھے اور ایک ماہر سرجن تھے۔ مرحوم پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر نشتر گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

66