ایان علی نے5 سال کی محنت کےبعدنیاالبم ریلیزکردیا

فائل فوٹو

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث سابق سپرماڈل ایان علی نے 5 سال کی محنت کے بعد اپنا میوزک البم ” نتھنگ لائک ایوری تھنگ” ریلیزکردیا ہے۔ ایان کیس میں ضمانت لینے کے بعد سے دبئی میں مقیم ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر سابق ماڈل نے لکھا “یہ البم 5 سال پہلے شروع کیا تھا جسے بالاآخرریلیزکردیا گیا ہے۔ آفیشل اینیمیٹڈ اور میوزک ویڈیوز کے علاوہ مزید بہت کچھ جلد اپ لوڈ کیا جائے گا”۔

ایان کی البم میں شام 8 گانوں کے ٹائٹل ” فائر” ، “بی مائی فرینڈ” ، “ایوری باڈی نوز” ، ” بُوم” ، ” یو کین گیٹ اٹ آل” ، “اپ اینڈ ڈاون” ، “ال ایمینسر” اور “ہش” شامل ہیں۔

ایان کی ٹویٹ میں دیے گئے یو ٹیوب لنک پرجا کرآپ ایان علی کے البم میں شامل تمام گانے سن سکتے ہیں جن کا دورانیہ 2 سے3 منٹ کے درمیان ہے۔

اس سے تیس جولائی 1993 کو پیداہونے والی ایان نے27 ویں سالگرہ کے موقع پر بتایا تھا کہ البم 3 اگست کو دنیا بھر کے 200 سے زائد ڈیجیٹل اسٹورز پرریلیز کیا جارہا ہے۔

تقریبا 3 ہفتے قبل ایان نے اپنی گاڑیوں کے درمیان اسٹائلش سی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نئے البم سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا ” یہ سیر کرنے اور میرے آنے والے 7 گانے میری پسندیدہ پرانی لیمبرگنی میں بیٹھ کر دوبارہ سے انہیں سننے کا وقت ہے، میں یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ وہ سننے میں بہت اچھے لگیں “۔

ايان علی کو سال 2015 میں دبئی روانگی سے قبل بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ اسلام آباد سے 5 لاکھ ڈالرز سے زائد کرنسی لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کیس میں تقریبا 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں، تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

مارچ 2019 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آخری بارٹویٹ کرنے والی ماڈل کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد سے میڈیا سے دور تھیں اور تقریبا 5 ماہ قبل انہوں نے ٹوئٹرپرواپسی کی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

82