حمزہ علی عباسی کی وزیراعظم سے ملاقات ، خبر ٹوئٹر ٹرینڈز پر سر فہرست

image
وزیراعظم عمران خان اور نامور اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی ملاقات کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر  وائرل ہو گئی ہے، جس میں اُن کے ہمراہ  حمزہ علی عباسی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کے منظر پر آنے کے بعد اب  ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کے نام کا ٹرینڈ بھی بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تصویر حمزہ علی عباسی کے عمران خان سے لیے گئے انٹرویو کی ہے جو ایک نجی  ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا تاہم ابھی تک حمزہ علی عباسی اور عمران خان نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Tehreek-e-Insaf (@ptiofficial)

 

-->

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.