امام الحق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر

فوٹو: کرک انفو

دورہ نيوزی لينڈ ميں ان فٹ ہونے والے پاکستانی اوپنر امام الحق انگوٹھے کی انجری سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث جنوبی افريقہ کيخلاف ہوم سيريز کيلئے بھی دستياب نہیں ہونگے۔

قومی کرکٹر کے تازہ ایکسرے میں بھی فريکچر بدستور موجود ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے پریکٹس سے بھی منع کردیا ہے جبکہ مزید ديڑھ ہفتے آرام کا مشورہ ديا گیا ہے۔

امام الحق انگوٹھے فریکچر کے باعث دورہ نيوزی لينڈ ميں کوئی ميچ نہیں کھيل سکے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کیلیے آئے گی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز میں 2ٹیسٹ اور 3ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔ سیزیز کا پہلا ٹیسٹ 26جنوری سے کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

102