اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی ،سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں شرمناک حقائق سامنے آئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔تاہم جمعہ کو عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔
