عائزہ خان نے کامیابی کا راز بتادیا

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا ۔

اداکارہ عائزہ خان اپنے شوہر اور اداکار دانش تیمور کے ساتھ اداکار احسن خان کے شو میں شرکت کی،پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری جدوجہد اسکول کے بعد سے ہی شروع ہوگئی تھی ۔

عائزہ نے کہا آپ کو ہر دن سخت محنت کرنی پڑتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود سے لڑتی ہیں اور کامیابی کو اپنے سر پر سوار ہونے نہیں دیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں کچھ نہیں کررہی تھی تو میری فین فالونگ میں اضافہ ہوا اور میری شادی کے بعد میرے مداحوں کی تعداد تین سے سات لاکھ ہو گئی۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے دانش تیمور نے نئے اداکاروں کے حوالے سے بتایا کہ ان دنوں انہیں کام ملنا کتنا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شو میں بہت سارے نوجوانوں کے ساتھ کام کرتا ہوں اور وہ سب پوچھتے ہیں کہ انہیں کام کیسے مل سکتا ہے۔

جب میزبان احسن خان نے پوچھا کہ وہ عائزہ کی ایسی پانچ چیزوں کے بارے میں بتائیں جو دوسری اداکارائیں نہیں کرتی ہیں، جس پر دانش تیمور نے کہا کہ وہ کسی اداکار کو ذاتی طور پر نہیں جانتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اس سے زیادہ محنتی اداکارہ کبھی نہیں دیکھی، عائزہ اسکرپٹ کو ہمیشہ دل سے سمجھتی ہیں وہ وقت کی پابند ہیں اور ہمیشہ سچ بولتی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

195