ایمن منیب کے ہمراہ اپنے پسندیدہ شہر میں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اور خوبرو اداکارہ ایمن خان ان دنوں اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ ترکی کے دورے پر ہیں۔

یہ خوبصورت جوڑا ترکی میں خوب انجوائے کر رہا ہے۔ ایمن وقتاً فوقتاً مداحوں کو اپنی مصروفیات سے اپ ڈیٹ بھی رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اب ایمن خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ایک تصویر کے ساتھ ایمن نے کیپشن دی ہے کہ ’اپنے پسندیدہ شہر واپس پہنچ گئی‘ جو کہ ممکنہ طور پر ترکی کا شہر استنبول ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

دوسری تصویر میں ایمن خان اپنے شوہر منیب بٹ کے ساتھ موجود ہیں، تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ’سوشی مانسٹرز‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

خیال رہے کہ ایمن خان انسٹا گرام پر اسی لاکھ سے زائد فینز کلب کی حامل ہیں انہوں نے ہم نیٹ ورک کے ڈرامہ سیریلز عشق تماشا اور باندی میں بہترین ادکاری سے ناظرین کے دل چھو لیے اور اپنی منفرد پہچان بنائی۔

رواں برس کے اوائل میں ہی انہیں بین الاقوامی جریدے فوربز کی جانب سے 100 ایسے بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست ’ٹاپ ہنڈرڈ ایشین ڈیجیٹل سپر اسٹارز‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

111