مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک پر پی ٹی آئی کے کارکنان کا حملہ ، دھکے دیئے اور زدوکوب کیا ،خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کارکنان کو جواب میں تھپڑرسید کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق لیگی رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے کارکن بھی امڈ آئے اور ہلڑ بازی کی اور مریم چور، نوازشریف چور، مسلم لیگ (ن) چور کے نعرے لگاتے رہے ۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت مخالف بینرز اور پلے کارڈ اٹھار رکھے تھے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے بینرز بھی لہراتے رہے ۔جب وہ پریس کانفرنس کرکے واپس جارہے تھے تو اس دوران مصدق ملک اورشاہد خاقان عباسی پر پی ٹی آئی کے کارکنا ن نے حملہ کردیا اور ان کوگھیرے میں لے کر دھکے دیئے جس پر شاہد خاقان عباسی بھی اشتعال میں آگئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کو تھپڑ بھی رسید کردیئے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

28