سری لنکا نے فائزر ویکسین کی استعمال کی منظوری دےدی

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سری لنکا نے امریکی دواساز کمپنی فائزر ویکسین کی ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  ہنگامی بنیادوں پر فائزر ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز سری لنکا منگوائی جائیں گی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا جنوبی ایشیا میں فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ کوویڈ ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دے دی تھی۔

غیر مغربی ملک میں تیار ہونے والی یہ پہلی ویکسین ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: 

سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین چین اور دوسرے 45 ممالک میں لاکھوں افراد پہلے ہی لگوا چکے ہیں۔  اب تک ڈبلیو ایچ او نے صرف فائزر، ایسٹرا زینیکا، جانسن اور جانسن اور موڈرنہ کی تیار کردہ ویکسینوں کی منظوری دی چکی ہے۔

پاکستان، افریقہ ، لاطینی امریکہ اور ایشیاء کے دوسرے غریب ممالک کے صحت کے حکام نے پہلے ہی ہنگامی استعمال کے چینی ویکسین کی منظوری دے دی ہوئی ہے۔

بہت کم اعداد و شمار جاری ہونے کے  سبب مختلف چینی ویکسینوں کی تاثیر کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے

ڈبلیو ایچ او نے بتایا ہے کہ سائنوفارم  کی ویکسین کے اضافے سے “ہیلتھ ورکرز اور دیگر افراد تک کوویڈ ۔19 ویکسین کی رسائی کو تیز تر بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا”۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ چینی ویکسین 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے دو دفعہ لگواسکتے ہیں۔

چین کی دوسری سائنوویک کی ڈبلیو ایچ اور سے منظوری کا فیصلہ کچھ ہی دنوں میں متوقع ہے، جبکہ روس کی اسپٹنک فائیو ویکسین کا ابھی جائزہ لیا جارہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

37