مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کرنے پر وزیراعظم نے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ، علی امین خان گنڈا پور

image

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر وزیر اعظم عمران خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کرکے وزیراعظم نے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں، وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ ایک حقیقی سٹیٹس مین ہیں۔

علی امین خان گنڈا پور نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے نہ صرف پاکستان، خطے بلکہ عالمی دنیا کو درپیش چیلنجز کا بہترین احاطہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اسلاموفوبیا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی غیر قانونی زیرتسلط کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بعد کی صورتحال کو تفصیل کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

عمران خان نے آر ایس ایس کے ہندوتوا کے نظر یئے اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کو بھی بے نقاب کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مزید اضافہ ہو گا۔

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.