سعودی عرب:مساجد میں قرآن کی ناظرہ،حفظ کی تعلیم بحال

image

فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب کی مساجد میں کرونا وبا کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے تعطل کا شکار دعوت اور قرآن مجید کی ناظرہ و حفظ کی تعلیم کا سلسلہ بحال ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور دعوت و ارشاد عبدالطیف بن آل الشیخ نے ملک بھر کی تمام مساجد میں حلقہ ہائے درس اور تحفیظ القرآن کا سلسلہ بحال کرنے اور خواتین کے قرآن کورسز دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مرد و خواتین تدریس اور تحفیظ القرآن میں اب شرکت کرسکیں گے تاہم انہیں صحت کے حوالے سے وضع کردہ ایس اوپیز بالخصوص سماجی فاصلے پرعمل درآمد، کرونا ویکسی نیشن کی تصدیق اور توکلنا ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

وزیر مذہبی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے 14 رجب المرجب1441 ھ کو سعودی عرب کی تمام مساجد میں دعوتی، تدریسی اور حفظ قرآن کریم کے تمام پروگرامات تا اطلاع ثانی بند کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.