مشکوک ٹرانزیکشنز کیس:آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد

image

احتساب عدالت اسلام آباد نےسابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس ميں بريت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

جمعرات کو احتساب عدالت میں مشکوک ٹرانزیکشنرکیس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زرداری کی درخواست بریت مسترد کرتے ہوئے احتساب عدالت نے درخواست بریت ناقابل سماعت قرار دی۔آصف زرداری کی درخواست میں ترمیمی آرڈیننس کاحوالہ بھی دیا گیا تھا۔ آصف زرداری نے کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کا کیس نہ ہونے کا نکتہ بھی اٹھایا تھا۔احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کرکے ٹرائل کا حکم دیا ہے۔

 آصف زرداری پر 8 ارب روپے سے زائد کی مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کوعدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا گیا ہے، جب کہ ان کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.