ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت اور زندگی کا تحفظ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

image

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ کورونا کی پانچویں لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اس سے بچاؤ کے لئے شہری مزید احتیاط کریں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حالیہ لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے عمر کی حد 18برس کردی گئی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں اور خود کو محفوظ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے لازمی ماسک پہنیں، احتیاط کورونا کے علاج کی تکلیف اٹھانے سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2846 کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ  گزشتہ روزکورونا کے 24 میں  سے 23 کیسز میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ  کراچی میں اومیکرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

 این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.