سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شیندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کل رات سے گردش کررہی ہیں۔سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی اور اداکارہ منیٰ طارق کی بارات کی تقریب کل منعقد ہوئی تھی، جس میں شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔آج اداکارہ منیٰ طارق نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر جس میں انہیں خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر میں ان کے شوہر بھی موجود ہیں ۔ A post shared by Minna Rubina Tariq (@minnatariq)منیٰ طارق تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا صبر کا پھلاداکارہ منیٰ طارق اپنے دوست عمران شیخ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔بارات کی تقریب میں دلہن نے روایتی سُرخ اور گولڈن جوڑا زیب تن کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Samaa Life&Style (@samaalifeandstyle)اداکارہ کی تقریب شیندی میں ندا، یاسر، صبا حمید، بہروز سبزواری، سفینہ بہروز، شبیر جان، صدف کنول، شہروز سبزواری سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ناموں نے شرکت کی۔ منیٰ طارق اداکارہ روبینہ اشرف کی بڑی صاحبزادی ہیں جو چند ڈرامہ سیریل میں بھی اداکاری بھی کرچکی ہیں۔