انڈر19 ورلڈکپ:پاکستان کا افغانستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

image

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں، زمبابوے کیخلاف جیت کے بعد ہمارے اعتماد میں اضافی ہوا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان قاسم اکرم، محمد شہزاد، حسیب اللہ خان، عبدالفصیح، عرفان خان، معاذ صداقت، عباس علی، احمد خان ذیشان ضمیر، مہران ممتاز اور اویس علی

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان سلیمان سفی، محمد اسحاق، بلال سیدی، اللہ نور، اعجاز احمد، خیبر ولی، ننگیالا خروٹے، اظہار الحق نوید، نور احمد، بلال سمی اور نوید زادران

اس سے قبل قومی ٹیم نے اپنے پہلے انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے کو 115 رنز کے طویل مارجن سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 22 جنوری کو پاپوانیوگنی کے خلاف کھیلے گی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.