پاکستان ہاکی ٹیم کےسابق کپتان اور کوچ اختر رسول نے ورلڈ کپ میں پاکستان کو کوالیفائی کرنے کےلیے بہترین ہاکی کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔سابق ہاکی کپتان اختررسول چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نے دنیا کو ہاکی کھیلنا سکھائی ہے لیکن اب ورلڈکپ کے لئےکوالیفائی کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہوگی۔اختررسول نےکہا کہ ایشیا سے 4 ٹیموں کے آنے کی وجہ سے ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کرنا آسان ہوگیا ہے تاہم ہاکی میں بہتری کے لیے ہمیں اسٹار کھلاڑی پر انحصار کرنا ہوگا۔سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کروانے کے لئے ٹیم کے تین سے چار کھلاڑیوں کوغیرمعمولی ہاکی کھیلنا ہوگی۔انھوں نے یہ بھی زور دیا کہ حکومت کو قومی کھیل پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔