شیخ رشید کا اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

image

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، سکھر، حیدرآباد کی قیادت پیپلز پارٹی کبھی ایم کیو ایم کو نہیں دے گی اور الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہیں منگوایا جا رہا بلکہ حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جبکہ عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس حکومتی اتحادی نے انتخاب لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہو گا۔ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تو لوگ خود سڑکوں پر ہوں گے۔ سپریم کورٹ کا 63 اے کا محفوظ فیصلہ اہم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 50 روپے پیٹرول پر لیوی بھی عنقریب لگے گی اور اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلا لیں ملک ان سے نہیں چل سکتا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاؤں گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 2 جولائی کو لال حویلی سے پریڈ گراؤنڈ جاؤں گا۔ فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.