صفر پر آؤٹ ہوا تو کس نے مجھے تھپڑ مارے۔۔۔راس ٹیلرنے انڈین پریمیئر لیگ کے بارے میںتہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

image

آکلینڈ(نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔راس ٹیلر نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا کہ صفر پر آؤٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے مجھے تھپڑ مارے۔راس ٹیلر نے اپنی کتاب میں بتایا کہ مجھے تین چار تھپڑ مارے گئے ،کہا گیا کہ ملین ڈالر صفر پر آؤٹ ہونے کے نہیں دیے۔راس ٹیلر نے مزید کہا کہ گو کہ تھپڑ جارح نہیں تھے مگر پروفیشنل ماحول میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔38سالہ راس ٹیلر نے یہ انکشافات اپنی نئی کتاب میں کیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.