عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

image

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گردو غبار کے طوفان کے باعث بیشتر ریاستوں میں حدنگاہ متاثرہ ہوئی ہے جس کے باعث متعدد پروازیں اتر نہیں سکیں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی، دبئی اور شارجہ ائیرپورٹ پر حد نگاہ متاثر ہونے سے کئی فلائٹس اتر نہیں سکیں۔حدنگاہ متاثر ہونےکے باعث پروازوں کا رخ قریبی ریاستوں کی طرف موڑ دیا گیا، حد نگاہ کم ہونے سے فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے جس کے باعث پاکستان آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔دبئی سے اسلام آباد اور کراچی کی فلائٹس بھی تاخیر کا شکار ہیں، دبئی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں 200 سے زائد مسافر سوار ہیں۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق ابوظبی ائیرپورٹ پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے حدنگاہ 500 میٹر سے بھی کم ہوگئی۔دوسری جانب شارجہ کےکئی علاقوں اور ریاست راس الخیمہ میں بارش ہورہی ہے جب کہ ابوظبی کے شہر العین اور ریاست فجیرہ میں رات میں بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.