ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

image

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈرز بل کی مختلف شقوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں، یہ نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل میں تجویز دی گئی کہ علما، ماہرین قانون، ماہرین طب اور کونسل پر مشتمل جائزہ کمیٹی بنائی جائے جو خواجہ سراؤں سے متعلق موجودہ قانون کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

مزید یہ کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی قانون2022 کو قابل تحسین قرار دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.