آرمی چیف کا فوج کو سیاست سے دور رہنے کا بیان خوش آئند ہے، فواد چودھری

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا فوج کو سیاست سے دور رہنے کا بیان خوش آئند ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے آج متنازعہ گفتگوکی ہے، اس وقت اہم معاملہ الیکشن کا ہے، یہ حکومت نومبر تک رہے گی یا نہیں، یہ معاملہ ابھی دور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت متنازعہ ہےاس لیے ان کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اگر حکومت نے انتخابات نہ کرائے تو موجودہ تاریخ کا بڑا اجتماع اسلام آباد میں ہو گا، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینا بھی  ہمارے ایجنڈے پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.