کشمیر کے بعدمودی سرکار نے پورے بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی، وزیر اعلی پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد اب مودی سرکار نے پورے بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی ہے۔ 

بھارتی لوک سبھا کی جانب سے شہریت کا متنازعہ بل منظور کرانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کالے قانون کی منظوری سے نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کالا قانون جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لبادے میں چھپے ہوئے فاشسٹ ہندو کے گھناؤنے عزائم عیاں ہو گئے ہیں، متنازعہ شہریت بل بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار مسلمانوں کی نفرت میں تمام حدیں پار کر چکی ہے، کوئی مہذب معاشرہ اس متنازعہ قانو ن کی حمایت نہیں کر سکتا،عالمی برادری کو اب آگے بڑھ کر بھارت کو روکنا ہو گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.