حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے، عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد: ( 14 جنوری 2020)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بریٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات میں فروغ، سرمایہ کاری کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیرخزانہ نے مختلف شعبوں میں اصلاحات،مثبت نتائج سے فرانسیسی سفیر کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہوئی ہے، معیشت میں بہتری سے افراط زر نیچے، مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ مشیر خزانہ کے مطابق حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے، غریب طبقے کے لیے سستی اشیا، سستے علاج کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے، مختلف شعبوں کی پیداواری صلاحیت بڑھا کر برآمدات بڑھا رہے ہیں، برآمد کنندگان کو سستے قرضے، بجلی، گیس فراہم کی جا رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.