27 فروری، تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ27 فروری کے حوالے سے آج کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 27 فروری کے حوالے سے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس دن ہماری بہادر فوج نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو ہم نے تمام دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آئندہ بھی ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی طیارے کو گرا کر ہم نے دشمن کو بتا دیا کیہم اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں، دوران کشیدگی بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کو امن کا علمبردار ہونے کا پیغام دیا اور آج بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم و ستم اور تشدد کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے جو وطن کے دفاع کے لئیے ہر دم تیار کھڑی ہیں اور آج بھارتی حکومت کے کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کو دیکھ کر قائد اعظم کے دوقومی نظریے کی اہمیت ثابت ہو گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پاک فوج جارحیت پسند نہیں بلکہ جارحیت مخالف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری فوج دشمن کے ہر جارحانہ اقدام کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کے عوام بھی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہماری بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.