پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10.24 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: (یکم اپریل 2020) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں اعشاریہ صفر چار فیصد اضافے سے مہنگائی کی شرح دس اعشاریہ دو چار فیصد ہوگئی۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مہنگائی کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 35 فیصد، آلو 11 فیصد، پھل ساڑھے 8 فیصد، چکن سوا تین فیصد، دودھ اور انڈے دو فیصد مہنگے ہوئے۔جبکہ ٹماٹر 23 فیصد، گندم ساڑھے 8 فیصد، تازہ سبزیاں 8 فیصد، دالیں 5 فیصد اور آٹا تین فیصد سستا ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں آلو کی قیمت میں 107 فیصد، پیاز 92 فیصد، دال مونگ 70 فیصد، دال ماش 47 فیصد، گھی اور آئل 33 فیصد، چینی 30 فیصد، مصالحے 27 فیصد، گندم 19 فیصد، دال چنا 17 فیصد، سبزیاں 16 فیصد، گوشت ساڑھے 13 فیصد اور چائے کی پتی 10 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ایک سال میں گیس 55 فیصد، ادویات 19 فیصد، پیٹرول ساڑھے 18 فیصد، تعمیراتی سامان 18 فیصد، مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ٹماٹر 71 فیصد اور بجلی کے اخراجات 14 فیصد کم ہوئے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

9