حمزہ علی عباسی نےبیٹے کی پہلی تصویر شیئرکردی

تصویر:انسٹاگرام

حمزہ علی عباسی نے مداحوں کیلئے اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی پہلی تصویرسوشل میڈیا پرشیئرکردی ہیں ۔

اداکاری سے کنارہ کشی کرکے مذہب کی ترویج کرنے والے حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے گزشتہ روز انسٹا اور ٹوئٹر پربیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی

حمزہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے بچے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھاہے، جس کے بعد اب انہوں نے انسٹا گرام پر بچے کی پہلی تصویر شیئرکی ہے۔

View this post on InstagramMuhammad Mustafa Abbasi ❤️

A post shared by Hamza Ali Abbasi (@realhamzaaliabbasi) on Aug 3, 2020 at 2:23am PDT

کیپشن میں حمزہ نے بچے کے نام کے ساتھ دل والا ایموجی بنایا۔

اس سے قبل اپنی ٹویٹ میں حمزہ نے لکھا تھا “اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی سے نوازا ہے۔ میری دُعا ہے کہ وہ اللہ کا شکر گزار بندہ، ایک اچھا، شائستہ اور نرم مزاج انسان بن جائے۔ اللہ اس کی زندگی وآخرت میں خیر رکھے، ہمارے لیے دُعاکریں”۔

دوسری جانب نیمل نے بھی اس حوالے سے انسٹا پوسٹ میں بیٹے کا ننھا منا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے تصویر شیئرکی تھی اور کیپشن میں لکھا تھا”پیار کی سب سے خالص شکل” ۔

View this post on InstagramThe most pure form of love ♥️ 30/07/2020

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on Aug 2, 2020 at 2:36pm PDT

نیمل کی پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔

عباسی نے پچھلے سال اگست میں شادی کے بندھن میں بندھ لیا تھا جس کے بعد نمل نے اپنے اداکاری کے کیریئر سے خطاب کیا تھا۔

حمزہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ شادی کے کچھ ماہ بعد ہی روحانی سفر پر جانے کے لئے تفریحی صنعت چھوڑ رہا ہے۔ اب وہ سوشل میڈیا کا استعمال مختلف امور پر اپنے خیالات کے اظہار کے لئے کرتا ہے جبکہ ان کی اہلیہ فوٹو شیئر کرکے مداحوں کو تازہ کرتی رہتی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

130