طیارہ گرکرتباہ ۔۔۔سوارتمام افرادہلاک

سالٹ لیک سٹی(ویب ڈیسک)امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں سیڈر سٹی ریجنل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، طیارے میں دو افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 52 اور 63 سال ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔طیارہ گرنے کے بعد سیڈر سٹی ریجنل ایئرپورٹ کے فضائی آپریشن کو معطل کردیا گیا، طیارے کا ملبہ اُٹھانے اور رن وے کو کلیئر کرانے میں 4 گھنٹے لگے جس کے بعد فضائی آپریشن بحال کردی گئی۔واضح رہے کہ امریکا میں چھوٹے طیارے کے حادثات عام ہیں گزشتہ روز بھی دو چھوٹے طیاروں کے درمیان تصادم سے رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔UPDATE via @ironsheriff: Confirmed that neither of the plane crash victims are local.

After 8:30 a.m., Cedar Communications received a distress call from the aircraft and it crashed into a communications tower moments later.

📸via Iron Co. Sheriff's Office pic.twitter.com/MNqobtAZUM

— 𝐁𝐫𝐢𝐚𝐧 𝐒𝐜𝐡𝐧𝐞𝐞 (@brian_schnee) August 2, 2020


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

34