کیمرون کے فوجی طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ، کئی فوجی اور شہری زخمی

وسطی افریقی ملک کیمرون کا فوجی طیارہ خراب موسم کے باعث فار نارتھ کے مارووا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران جھاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیمرون کی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز فوجی طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ خراب موسم کے باعث فار نارتھ کے مارووا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران جھاڑیوں میں جا گرا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار متعدد فوجی اور عام شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرا دیا گیا تاہم حادثے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

20