اداکارہ مایا علی اور حرا مانی مقبولیت میں ایک برابر

اداکارہ مایا علی اور حرا مانی کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد ایک برابر ہوگئی ۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر پچاس لاکھ فالوورز کا اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اپنی پوسٹ میں مایا علی نے لکھا کہ ’پچاس لاکھ کی فیملی ہونے پر آپ سب کا بہت شکریہ، میں آپ سب کی انتہائی مشکور ہوں کہ آپ اس طرح محبت دے کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں‘۔

دوسری جانب اداکارہ حرا مانی نے بھی پچاس لاکھ فالوورز مکمل ہونے کا اعلان کیا، حرامانی نے بتایا کہ انسٹاگرام پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

View this post on Instagram A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

انہوں نے مخصوص انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مجھے، میرے انسٹاگرام، میرے گانوں، میرے چہرے، میرے بچوں اور میری حقیقت کو پسند کرنے کا بہت بہت بہت شکریہ‘۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بات کی جائے تو عائزہ خان اور ایمن خان کا شمار انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 79 لاکھ فالوورز رکھنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد بھی 70 لاکھ کو پہنچنے کے قریب ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

75