امریکی ٹی وی،ریڈیو ہوسٹ لیری کنگ کورونا کے باعث چل بسے

امریکہ کے معروف ٹی وی اور ریڈیو ہوسٹ لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیری کنگ عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے ان کا علاج جاری تھا۔

رپورٹ کے مطابق لیری کنگ کو پچاس ہزار سے زائد انٹرویوز کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ اپنے منفرد انداز کے باعث کافی مقبول تھے۔

لیری کنگ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی دوست تھے،ایک مرتبہ 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ ٹرمپ نہیں جنہیں میں جانتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لیری کنگ کے حوالے سے مشہور تھا کہ وہ اپنے انٹرویوز کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کرتے تھے۔

لیری کنگ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر سب سے زیادہ شو ہوسٹ کرنے کا گینز ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

58