پی ایس ایل 2021، ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے کے بعد ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او بک می ڈاٹ پی کے فیضان اسلم نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے  چھٹے سیزن کے ملتوی ہونے کے بعد ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا  ہے۔

فیضان اسلم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں کیش کا استعمال بالکل نہیں کیا گیا۔ شائقین کو جیسے موبائل پر ٹکٹیں ملیں تھیں اسی طرح پیسے بھی واپس ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شائقین نے جس ذریعے سے ادائیگی کی اسی ذریعے سے واپسی ہو گی۔ ہماری کمپنی جلد از جلد شائقین کو ان کی رقم کی ادائیگی کر دے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل کا چھٹا سیزن ملتوی کردیا گیا ہے۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

223