تبدیلی کا شوق رکھنے والوں نے قوم کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ،شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا شوق رکھنے والوں نے قوم کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذہنی کیفیت دن میں 48 بار تبدیل ہوتی ہے۔

شازیہ مری نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ نا اہل تھے تو انہیں سینیٹر کیوں بنایا جا رہا تھا؟

شازیہ مری  نے کہا کہ حیرت کی بات ہے پی ٹی آئی میں کوئی اہل شخص ممبر پارلیمنٹ نہیں ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نیب اور نیازی نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،وقت آگیا ہے قوم  پیپلزپارٹی اور دیگر حکومتوں کا موازنہ کرے۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی فلاسفی دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں غیر ملکی قرضے بھی اترتے رہے ہیں اور غریبوں کو ریلیف بھی ملا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ  قوم پوچھتی ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو کیوں ختم کیا گیا ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے دہشت گردی اور بدترین سیلاب کے باوجود مہنگائی کو کنٹرول کیا ہے۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

18