اہم خبر: مسجد الحرام میں کرونا پابندیاں ختم کردی گئیں

image

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا مختصر خلاصہ دیا گیا ہے۔

کرونا کی شدت کم ہونے کے بعد مسجد الحرام ميں پابندياں ختم کردی گئيں۔ خانہ کعبہ کے دروازے سب کے ليے کھول ديئے گئے۔ سماجی فاصلے کے نشان ہٹا ديئے گئے۔ خانہ کعبہ اور مقام ابراہيم کے گرد رکاوٹيں ہٹا دی گئيں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطعاف ميں نماز فجر ادا کی۔

ملک ميں کرونا کے نئے کيسز ميں نماياں کمی۔ اين سی او سی کے مطابق چواليس ہزار آٹھ سو اکتيس ٹيسٹ کيے گئے۔ سات سوبيس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کيسز کي شرح ايک اعشاريہ چھ فيصد رہی۔ پہلے سے زير علاج سترہ مريض انتقال کرگئے۔

سياسی شہيد بننے کی کوشش نہ کرنا۔ عوام حکومت کا تيا پانچا کرنے کيلئے تيار بيٹھے ہيں۔ مريم نواز کا فيصل آباد ميں جلسے سے دھواں دھار خطاب۔ ليگی رہنما بوليں۔ اپوزیشن نے تین نسلوں کا حساب دیا۔ عمران خان احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے نیب کے ذریعے مخالفین سے انتقام لیا۔ اپنی باری آئی تو قانون ہی بدل ديا۔ مريم نواز نے کہا عمران خان نے ايک ہی وعدہ پورا کيا۔ پوری قوم کو رلا ديا اور وزير کہتے ہيں دو کی بجائے ايک روٹی کھا لو۔

حکمرانوں کو رخصت کرنا ہوگا۔ اقتدار چھیننا ہوگا۔ مولانا کا جوشيلا خطاب۔ بولے روز بروز مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ قوم سڑکوں پر آئے۔ تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پی ڈی ایم مستحکم پاکستان کی بنیاد ڈالے گی۔

سانحہ کارساز کے شہداء کی برسی کے موقع پر پيپلزپارٹي کا پاور شو۔ پنڈال سج گيا۔ کراچي کے جناح گراؤنڈ ميں جلسے کی تيارياں آخری مراحل ميں داخل۔ بلاول بھٹو جيالوں کا لہو گرمائيں گے۔ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر کنٹينرز کی مدد سے سيکيورٹی حصار قائم۔

حکومت نے پیٹرول دس روپے انچاس پيسے مزيد مہنگا کر ديا۔ ڈیزل پر بھی بارہ روپے چواليس پیسے بڑھا ديئے۔ پیٹروليم مصنوعات کی قيمت تاريخ کی بلند ترين سطح پر۔ قيمتيں کم ہونے پر مہينوں کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے پہلے ہی دن کرائے بڑھا ديئے۔ کسی نوٹي فيکيشن کا انتظار بھی نہ کيا۔

ڈالرز کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ايف آئی اے کا کريک ڈاؤن۔ نیشنل بینک کے ہیڈ آفس پر چھاپہ۔ نائب صدر کو حراست ميں لے ليا۔ خاتون افسر سمیت تین افسران چھاپے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔

شوگر ملز نے بلیک میں چينی بيچی۔ چھ سو انیس ارب روپے کا ٹیکس بچایا۔ مشير برائے احتساب۔ شہزاد اکبر کا انکشاف۔ بولے آئندہ سیزن سے گنے کی خریداری کو آن لائن کريں گے۔ شوگر ملوں کی نگرانی کريں گے۔ سٹے بازوں کا کاروبار بند کروائيں گے۔ انکوائرياں اور گرفتارياں بھی شوگر مافيا کو لگام نہ ڈال سکيں۔ کراچی میں چینی کی قیمت بے قابو ہوگئی۔ دو دن میں ہول سیل مارکیٹ میں پانچ روپے کلو تک مہنگی ہوگئی۔

چھوٹے مچھر کے بڑے وار، لاہور ميں کيس ہوگئے ساڑھے چار ہزار۔ اسپتالوں ميں ڈينگی وارڈز بھرگئے۔ تئيس مريضوں کی جان جاچکی۔ اسلام آباد ميں ايک سو باون۔ راولپنڈی ميں چھياسٹھ نئے کيسز رپورٹ۔ خيبر پختونخوا ميں دو سو انتيس مريضوں ميں تصديق ہوئی۔

لاہور ميں ڈينگی کا پھيلاؤ خوفناک مگر اسپرے کرنے والی گاڑياں خراب۔ پھر بھی لاکھوں روپے کا فيول پی گئيں۔ گاڑيوں سے سامان تک نکال ليا گيا۔ ٹاؤن ہال ميں کھڑی بيکار گاڑيوں کی جعلی مرمت کے لاکھوں روپے کے بلز بھی وصول کر ليے گئے۔ وزير صحت ياسمين راشد کا نوٹس۔ اسپيشل سيکریٹری سے رپورٹ طلب۔

ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں سات بچوں کی پیدائش۔ آپريشن جناح اسپتال ميں ہوا ڈاکٹر کا کہنا ہے آپريشن سے پہلے پانچ بچوں کي اميد تھی مگر سات بچوں کی پيدائش سے خوشگوار حیرت ہوئی، چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہيں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.