فلک شبیر کو کتنے بچوں کی خواہش ہے؟ گلوکار نے بتادیا

image

حال ہی میں ایک بیٹی کے باپ بنے پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے بتایا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں کتنے بچوں کی خواہش ہے۔

گلوکار فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے ہمراہ ایک سوال جواب کا سیشن کیا ہے۔

اس دوران ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فلک شبیر نے بتایا ہے کہ انہیں 2 بچوں کی خواہش ہے لیکن اللہ کی جو مرضی ہوگی میں اس میں راضی ہوں۔

اسی دوران ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر فلک نے تسلیم کیا بیٹی عالیانہ کی پیدائش کے بعد جب انہوں نے پہلی بار انہیں ہاتھوں میں اٹھایا تو وہ جذبات میں آکر آبدیدہ ہوگئے۔

گلوکار نے ایک سوال پر بتایا کہ والد بننے کے بعد وہ یکسر بدل گئے ہیں، نہ صرف ان کی حالت بلکہ جذبات بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر تعلیم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے انسانیت کو سمجھنے اور انسان بننے جتنی حاصل کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں رواں ماہ 9 اکتوبر کو بیٹی عالیانہ فلک کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے جولائی 2020 میں کورونا کی وجہ سے سادگی سے شادی کی تھی جب کہ سارہ خان دوران حمل بھی ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف دکھائی دی تھیں۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.