لاہور میں ڈینگی سے مزید 2افراد جاں بحق

image

فائل فوٹو

لاہور میں ڈینگی وائرس سے مزید 2افراد انتقال کر گئے جبکہ رواں سال پنجاب میں اب تک 32 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سیکریٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 463مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے لاہور میں ڈینگی کے 365مریض رپورٹ ہوئے۔

سيکریٹری صحت کے مطابق صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2200 مریض جن میں سے 1270 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زير علاج ہیں۔ رواں سال پنجاب ميں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 10ہزار528 ہوچکی جن میں 7ہزار5 کیسز لاہور سے سامنے آئے۔

گذشتہ روز پنجاب بھر میں 748 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا جن میں لاہور کے 543 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

اسلام آباد

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران 125 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ اب تک ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3ہزار172 ہے۔ دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے، دیہی علاقوں میں 1774 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے۔

شہری علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک ڈینگی کے 1218 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 1712 ہوگئی۔ ہولی فیملی میں 20 اور ڈی ایچ کیو میں بھی 15 مریض داخل ہوئے۔

بے نظیر بھٹو اسپتال میں ڈینگی ٹیسٹنگ کٹس ختم ہوگئیں جس کے باعث دو روز سے ڈینگی ٹیسٹ نہ ہوسکا۔ الائیڈ اسپتالوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

رواں سیزن ڈینگی وائرس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا۔

خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں 100 نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار107 ہوگئی جبکہ صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہے۔ ڈینگی کے 258مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

صوبائی دارالحکومت پشاور بدستور سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں نئے کیسز کے ساتھ مریضوں کی تعداد 1ہزار807 ہوگئی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.