عبدالقدوس بزنجوکےوزیراعلیٰ بلوچستان بننےکےامکانات روشن ہوگئے

image

بلوچستان کے وزرات اعلیٰ کی دوڑ میں شامل سردار یار محمد رند کو پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے عبدالقدوس بزنجو کے حق میں دستبردار کرادیا۔

کوئٹہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیردفاع پرویز خٹک اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمد نے بی اے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سرداریارمحمد کا کہنا تھا کہ بی اے پی نے اپنی روایت نہیں بدلی، پہلے خود آپس میں بیٹھ کر فیصلے کرلیتے ہیں پھر ہمیں کہتے ہیں کہ ہم سب بھائی ہیں ملکرساتھ چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 3 سال تک نظر انداز کیا گیا جس کے باعث پارٹی کے ساتھیوں نے مجھے وزیراعلیٰ کے لیے امیداوار نامزد کیا لیکن اب پرویز خٹک میرے گھر آئے ہیں اس لیے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہوگا۔

خیال رہے کہ سرداریارمحمد کے دستبرداری کے بعد میرعبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔

وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اب ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی کیونکہ سب کو ساتھ لے کر نہ چلنے کا نتیجہ یہی ہوتا ہے جو جام کمال حکومت کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقی کےلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کررہے ہیں اور امید ہے کہ نئی حکومت ہمیں ہماراحصہ دے گی۔

بی اے پی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی اور نامزد وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ماضی میں سردار یار محمد رند کو وہ عزت واحترام نہیں دیا گیا لیکن ہم ان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی حکومت تشکیل دیں گے۔

دوسری جانب نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گورنربلوچستان ظہورآغا نے 29اکتوبر صبح 10 بجے طلب کرلیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا۔

اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی برائے انتخاب وزیراعلیٰ جمعرات 28 اکتوبر صبح ساڑھے 8 سے شام 5 تک سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.