اگر آپ کا فون چارج نہیں ہورہا؟ تو ریپئر کروانے کے بجائے گھر بیٹھے یہ زبردست طریقہ آزمائیں

image

فون چارج نہ ہونے کی بہت سی جوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ چارجنگ پورٹس پر زنگ لگ جانا یا پھر کیبل خراب ہوجانا مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کا حل بہت سادہ ہے۔

چارجنگ پورٹ میں ایک مسئلہ بہت عام ہوتا ہے ،اب چاہے وہ آئی فون کی لائٹننگ پورٹ ہو ،اینڈرائیڈ کی یا پھر یو ایس بی سی پورٹ ۔

فون کی چارجنگ پورٹ پر کوئی کور نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں وہاں مٹی بھرنے سے وہ جگہ بلاک ہوجاتی ہے اور کیبل درست طریقے سے فٹ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے چارجنگ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

اگر آپ کے پاس فون کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے اور بتدریج چارجنگ میں مسائل سامنے آرہے ہیں تو اس کے پیچھے پورٹ میں موجود مٹی وجہ ہوسکتی ہے۔

اس کے لئے ٹوتھ پک ،لکڑی یا پلاسٹک کی کوئی چیز لیں تاکہ پورٹ کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے ،اپنے ٹول کو چارجنگ پور ٹکے اندر ڈالیں اور آخر تک لے جائیں اور پھر نرمی سے کھرچنا شروع کریں۔

اس کے بعد سارہ کچرا بہت آسانی سے پورٹ سے نکال جائے گا جب کافی مقدار میں کچرا باہر آجائے تو پھر چارجنگ کیبل کو ایک بار پھر لگا کر دیکھیں کہ اب مسئلہ تو نہیں ہورہا تو ایک بار پھر کچرا نکالیں اور پھر چارج کریں۔

اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو پھر کوئی حل جیسے نئی کیبل یا چارجر کو خریدنے کا فیصلہ کریں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.