کراچی میں سائبرین ہواؤں کے ڈیرے، سردی مزید بڑھنے کا امکان

image

شہر قائد میں سائبرین ہواؤں کے ڈیرے تاحال برقرار ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان  ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 22 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں بھی جا سکتا ہے۔

شہر قائد میں درجہ حرارت 9 سے11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، سردی کی شدت میں اضافہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک سے رخصت ہونے کے باعث ہوگا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 تا 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 8 تا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.