ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

image

سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے والا ہے۔

سری لنکا شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ وزیر اعظم کرماسنگھے نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ زرعی موسم کے لیے کافی کھاد خریدے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ یالا یعنی مئی سے اگست کے سیزن کے لیے کھاد خریدنے کا وقت نہیں ہے تاہم مہا یعنی ستمبر سے مارچ کے موسم کے لیے مناسب ذخیرہ بنانے کے  لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں سچے دل سے سب سے گزارش کرتاہوں کہ حالات کی سنگین کو قبول کریں۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی کھادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جسکے نتیجے میں سری لنکا میں اجناس کی پیدوار غیرمعمولی طور پر کم ہوئی۔

بعد میں حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی تھی، تاہم اس سے کھادوں کی درآمدات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.