ہمارے شروع کردہ منصوبوں کے نام تبدیل کیے گئے، شوکت ترین

image

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہمارے شروع کردہ منصوبوں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں مختلف شعبوں میں گروتھ ہوئی لیکن موجودہ حکمران کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ ڈالر کہاں تھا اور آج کہاں ہے یہ سب کو معلوم ہے۔ لوگوں کو سچ بتائیں کہ پچھلی حکومت اچھا کر رہی تھی اور اعتراف کریں کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے ملک موجودہ حالات سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شوکت ترین نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے اچھے کاموں کا کریڈٹ لے رہے ہیں جبکہ ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ اور کامیاب جوان پروگرام پی ٹی آئی حکومت نے ہی شروع کیا تھا۔ منصوبے ہم نے شروع کیے لیکن انہوں نے صرف نام تبدیل کیے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.