پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

image

ملک بھر میں 75واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔

مختلف شہروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔ یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں قومی پرچم، جھنڈیاں بانیان پاکستان کے مشاہیر تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔

یوم آزادی پر مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گلی گلی گلیوں، شاہراوں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ نوجوان سبزہلالی پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئی۔ مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، اعزازی گارڈز میں ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل تھا

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈ زکی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ زکے فرائض سنبھالے۔ مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

کراچی میں یوم آزادی پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا، سی ویو اور فائیو اسٹار چورنگی پر شہریوں نے بڑی تعداد میں جشن منایا۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔

14 اگست پر لاہور میں بھی ہرطرف جشن آزادی کے رنگ، یوم آزادی پر دن کا آغاز لاہور 21 توپوں کی سلامتی سے ہوا۔ لبرٹی چوک میں بھی چراغاں، لائٹ شو سے سینکڑوں شہری محظوظ ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.